10 ستمبر 2014 - 13:38
آل خلیفہ انقلابیوں کو بدستور قید میں رکھ رہی ہے

بحرین کے ایک معروف رہنما سعید شہابی نے کہا ہے کہ آل خلیفہ انقلابیوں کو بدستور قید میں رکھ رہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعید شہابی نے جو انسانی حقوق تنظیم کے بھی کارکن ہیں، پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ آل خلیفہ جانتی ہے کہ اس کے مخالفین عوام میں بہت زیادہ مقبول ہیں لھذا انہیں رہا نہیں کرتی تا کہ وہ عوام کو اس کے خلاف میدان میں نہ لاسکیں۔ سعید شہابی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، یورپی یونین اور آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے انسانی حقوق کے دعوے کرتے ہیں لیکن انہوں نے بحرین میں سعودی عرب کی جارح افواج کی موجودگي کے باوجود خاموشی اختیار کررکھی ہے۔
واضح رہے کہ آل خلیفہ نے ملت بحرین کے پرامن احتجاج کو کچل کر اس ملک کو ایک بڑے قید خانے میں تبدیل کردیا ہے۔ انسانی حقوق تنظیموں کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کے سلسلے میں آل خلیفہ کا ریکارڈ نہایت ہی سیاہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲